نئی دہلی، 05 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے مرکزی حکومت کے آرٹیکل 370 پر کئے گئے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی۔منی شنکر ایئر نے کہا جناح ہندوستان کے لیے جو چاہتا تھا، آج آرٹیکل 370 ہٹنے سے وہی ہوگا۔مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کانگریس، پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس سمیت کئی پارٹیاں کر رہی ہیں۔اب منی شنکر ایئر نے پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔جموں و کشمیر پر چل رہی تمام قیاس تھم گئی ہیں۔مرکز کی نریندر مودی حکومت نے جموں و کشمیر پر متنازع فیصلہ ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر 5 اگست کو راجیہ سبھا میں دو قرارداد پیش کی۔اس قرارداد میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے اور جموں و کشمیر ریاست کو دو حصوں میں بانٹنے کا قرارداد شامل ہے۔جموں و کشمیر اب مرکز کے زیرانتظام علاقہ ہوگا،اس صوبہ کی اپنی مقننہ ہوگی،جبکہ لداخ اب جموں و کشمیر سے الگ ایک مرکزکے زیرانتظام علاقہ ہوگا،لداخ میں اسمبلی نہیں ہوگی۔پارلیمنٹ میں امت شاہ نے کہا کہ کشمیر میں یہ غلط فہمی ہے کہ آرٹیکل 370 کی وجہ سے کشمیر ہندوستان کے ساتھ ہے۔امت شاہ نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کے انضمام معاہدہ کی وجہ سے ہے جس پر 1947 میں دستخط کیا گیا تھا۔